ابنا: امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے خلیفۂ رسول معین ہونے کی خوشی میں آج سارے ایران میں چراغان کیا گيا ہے۔ ہرگلی کوچے میں چراغانی دیکھی جاسکتی ہے۔ سرکاری عمارتوں کےعلاوہ لوگوں نے اپنے گھروں، دوکانوں اور کمپنیوں کی عمارتوں پر چراغانی کی ہے۔مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم مقدسہ میں آپ کی بہن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضوں کونہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ عراق میں بھی کربلائے معلی، نجف اشرف، سامرا اور کاظمین میں اھل بیت عصمت و طہارت کی بارگاہوں پر بے مثال چراغانی کی گئي ہے۔ ان روضوں پر اس وقت لاکھوں زائرین کا اجتماع ہے۔ ایران میں علماء اور مراجع کرام کے گھروں میں محافل قصیدہ خوانی اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران میں ہر چھوٹے بڑے شہر کی مسجدوں اور امام باگاہوں میں جشن قصیدہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جو گذشتہ روز ہی سے شروع ہوچکا تھا۔ ساری دنیا میں اھل ولایت عید غدیر کی خوشی میں ا یک دوسرے کو مٹھائياں کھلارہے ہیں اور مبارک باد پیش کرکے خدا کا شکر ادا کررہے ہیں کہ خدا نے انہیں ولایت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی نعمت سے مالامال کیا ہے۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج نجف اشرف میں لاکھوں زائرین بارگاہ امیر المومنین علیہ السلام میں حاضری دے کر آپ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانشینی کی مبارک باد پیش کررہے ہیں۔لبنان اور شام سے موصولہ اطلاعات کے اھل بیت نبوت و عصمت و امامت کے عقیدت مندوں نے بڑے عقیدت و احترام سے عید غدیر منائي۔بحرین اور سعودی عرب میں اھل ولایت نے حکومت کی پابندیوں کے تحت اپنے گھروں میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن منائے۔...../169
2 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 361849
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت آج ساری دنیا میں عید غدیر کی مناسبت سے خوشیاں منائي جارہی ہیں۔ حجۃ الوداع کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے حضرت علی علیہ السلام کو اپناخلیفہ اور جانشین معین فرمایا تھا۔